صومالیہ میں دہشت گردوں کی خون کی ہولی

ابتدائی معلومات کے مطابق  اس سانحہ میں 90افراد لقمہ اجل جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں

1331014
صومالیہ میں دہشت گردوں کی خون کی ہولی

 

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بم حملے میں90 افراد ہلاک ہو گئے۔

ترکی کے موغادیشو میں سفیر مہمت یلماز نے  اطلاع دی ہے کہ اس حملے  میں  2 ترک شہری  بھی جان بحق ہو گئے ہیں۔

موغادیشو کے کسٹم دفتر کے  جوار میں  بم لادی گئی گاڑی کو یونیورسٹی طلباء کی بس سروس کے گزر کے وقت ہوا میں اڑا دیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق  اس سانحہ میں 90 افراد لقمہ اجل جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو اسپتال داخل کر ا دیا گیا ہے۔

حکومتی ترجمان کے مطابق ہلاکتوں  کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دھماکے سے  گرد و نواح کی عمارتوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے مول نہیں لی، تا ہم واضح رہے کہ القاعدہ سے منسلک الاشباب نامی دہشت گرد تنظیم اس ملک میں  اکثر و بیشتر دہشت گرد کاروائیوں کی مرتکب ہوتی رہتی ہے



متعللقہ خبریں