روس آزاد انٹرنٹ سروس پر عمل درآمد شروع

روس کی حکومت نے چند ماہ قبل ملک کو عالمی انٹرنیٹ سے منقطع کرنے کے فیصلے پر حتمی عمل درآمد شروع کر دیا ہے، اب روسی عوام آزاد اور خود مختار انٹرنیٹ سروس سے استفادہ کریں گے

1329818
روس  آزاد انٹرنٹ سروس پر عمل درآمد شروع

روس کی حکومت نےاپنا الگ اور آزاد انٹرنٹ سروس پر عمل درآمد کرنا شروع کردیا ۔

روسی وزیر مواصلات نے کہا ہے کہ خود مختار نیٹ سروس کی فراہمی کے تجربے کا مقصد روس میں انٹرنیٹ سروسز کو کسی ناگہانی صورتحال میں بحال رکھنا ہے۔

روس کی حکومت نے چند ماہ قبل ملک کو عالمی انٹرنیٹ سے منقطع کرنے کے فیصلے پر حتمی عمل درآمد شروع کر دیا ہے، اب روسی عوام آزاد اور خود مختار انٹرنیٹ سروس سے استفادہ کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے ناقدین کا خیال ہے کہ نئے اقدام سے سنسرشپ کو فروغ ملے گا اور روس عالمی سطح پر تنہا ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ روس نے انٹرنیٹ سروسز کو ممکنہ سائبر حملوں سے بچانے کے لیے اپنے انٹرنیٹ سسٹم کی فعالیت کے حوالے سے تجربے کیے ہیں، یہ تجربے نومبر میں بننے والے اس قانون کے تحت کیے گئے ہیں جس کے مطابق بیرونی ممالک سے آنے والی انٹرنیٹ ٹریفک کو روس میں دیکھنے سے روکا جا سکے۔

خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اس متنازع انٹرنیٹ قانون کے تحت روس کی انٹرنیٹ ٹریفک کو عالمی سرور سے علاحدہ کر دیا جائے گا، تاہم روسی وزارت مواصلات نے اس بات کی تردید کی ہے کہ روسی انٹرنیٹ کو دنیا سے الگ کیا جا رہا ہے اور اس ٹیسٹ سے عام صارفین پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ڈپٹی منسٹر مواصلات ایلکس سوکولو کا کہنا تھا کہ اس ٹیسٹ کا مقصد روس میں انٹرنیٹ سروسز کو کسی ناگہانی صورتحال میں بحال رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کام اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز بحال رہیں اور اس ٹیسٹ کا مق



متعللقہ خبریں