انڈونیشیا، سیلاب کی زد میں آتے ہوئے 2 افراد ہلاک

سیلاب سے متاثرہ 60 کنبوں  کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا  ہے اور باقی ماندہ متاثرین کی امداد کاکام جاری ہے

1322706
انڈونیشیا، سیلاب کی زد میں آتے ہوئے 2 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے وسطی صوبے سولا ویسی میں موسلا دھار بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب کی زد میں آتے ہوئے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

قومی آفت ایجنسی  کے ترجمان آگوس ویبوو کا کہنا ہے کہ صوبے سے منسلک سیگی علاقے میں شدید بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب سے 20 مکانات متاثر بھی ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ 60 کنبوں  کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا  ہے اور باقی ماندہ متاثرین کی امداد کاکام جاری ہے۔

 



متعللقہ خبریں