صدر ٹرمپ کے مواخذے پر مبنی رپورٹ جاری کر دی گئی

امریکی ایوان نمائندگان کی خفیہ ایجنسی  کمیٹی نے  گزشتہ روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کا تعلق معاملے کی چھان بین اور سفارشات سے ہے

1317188
صدر ٹرمپ کے مواخذے پر مبنی رپورٹ جاری کر دی گئی

امریکی ایوان نمائندگان کی خفیہ ایجنسی  کمیٹی نے  گزشتہ روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کا تعلق معاملے کی چھان بین اور سفارشات سے ہے۔

 تفتیشی  رپورٹ میں صدر ٹرمپ پر نامناسب رویے اور چھان بین کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

ڈیمو کریٹک اراکین ایڈم شیف، کیرولائن میلونی اور ایلئیٹ اینجل کی جانب سے جو امریکی ایوان نمائندگان کی  خفیہ ، نگرانی، اور خارجہ امور کی  کمیٹیوں کے سربراہ ہیں، جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ شواہد موجود ہیں کہ صدر ٹرمپ نے اپنے عہدے کا استعمال کرتے ہوئے یوکرین پر دباؤ ڈالا کہ وہ ان کے سیاسی حریف اور سابق نائب صدر جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات کا اعلان کریں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے یہ تاثر پیدا کیا کہ 2016 کے صدارتی انتخابات میں روس نے نہیں یوکرین نے مداخلت کی کوشش کی جبکہ یہ تحقیقات صدر ٹرمپ کی 2020 کی انتخابی مہم کو فائدہ پہنچانے کے لیے شروع کرائی گئیں ہیں/

 دوسری جانب صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اپنا وکیل نہیں بھیجیں گے کیونکہ پوری کارروائی ایک جھانسے کے گرد بنی گئی ہے۔

انہوں نے ڈیموکریٹس پر تنقید کی کہ وہ معاملے کی سماعت ایسے وقت کر رہے ہیں جب وہ نیٹو کے دفاعی اتحاد کے لندن میں سربراہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں