روس نیٹو کے ساتھ اسلحہ دوڑ میں شامل نہیں ہوگا:کریملن ترجمان

روس نے کہا ہے کہ وہ مغربی دفاعی اتحاد کے ساتھ اسلحے کی دوڑ میں شریک نہیں ہو گا خواہ  نیٹو اپنے فوجی اخراجات میں اضافہ بھی کرے

1317553
روس نیٹو کے ساتھ اسلحہ دوڑ میں شامل نہیں ہوگا:کریملن ترجمان

روس نے کہا ہے کہ وہ مغربی دفاعی اتحاد کے ساتھ اسلحے کی دوڑ میں شریک نہیں ہو گا خواہ  نیٹو اپنے فوجی اخراجات میں اضافہ بھی کرے۔

 کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کے مطابق،  فی الوقت  نیٹو کی طرف سے فوجی اخراجات میں اضافہ ماسکو حکومت کے خدشات میں اضافے کا سبب بنے گا۔

 واضح رہے کہ  یہ بات ایک ایسے موقع پر کہی گئی ہے جب لندن میں نیٹو اتحاد کے سربراہان کی ملاقات جاری ہے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ کہہ چکے ہیں کہ یورپی اتحادی اور کینیڈا 2016کے بعد سے اب تک اپنے دفاعی اخراجات میں 130 بلین ڈالرز کا اضافہ کر چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں