برکینا فاسو: کلیسا پر مسلح حملہ، 14 افراد ہلاک

برکینا فاسو کے مشرق میں ایک کلیسا پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 14 افراد ہلاک، کثیر تعداد میں زخمی

1315775
برکینا فاسو: کلیسا پر مسلح حملہ، 14 افراد ہلاک

برکینا فاسو کے مشرق میں ایک کلیسا پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوتوری کے علاقے میں واقع پروٹیسٹنٹ  کلیسا  پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔

علاقے کے گورنر کرنل سعیدو سانو  کے مطابق حملے میں ایک راہب سمیت 14 افراد ہلاک  اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔

سکیورٹی فورسز علاقے میں آپریشن کر رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں