کولومبیا میں ملک گیر ہڑتال،پرتشدد مظاہروں میں 4 افراد ہلاک

کولومبیا میں آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ مظاہروں میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک  چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں

1313445
کولومبیا میں ملک گیر ہڑتال،پرتشدد مظاہروں میں 4 افراد ہلاک

جنوبی امریکی ملک کولومبیا میں آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

 یہ ہڑتال ان حکومتی اصلاحات کے خلاف ہے جن سے سب سے زیادہ مزدور، ملازمین اور   پینشن شدہ افراد متاثر ہوں گے۔

 گزشتہ کئی روز سے ہزاروں افراد حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ  ابھی تک ان مظاہروں میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں  چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 صدر ایوان ڈُک نے مظاہرین سے قومی سطح پر مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں