امریکہ بلغاریہ کو ایف۔35 جنگی طیارے فراہم کرے گا

بلغاری وزیر اعظم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں  دونوں  ممالک کی 'دوستی و اتحاد' پر زور دیا گیا ہے

1312599
امریکہ بلغاریہ کو ایف۔35 جنگی طیارے فراہم کرے گا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے بلغاری وزیر اعظم  بوئیکو بوریسووف سے وائٹ ہاوس میں ملاقات کی۔

ٹرمپ نے اوول آفیس میں  اس ملاقات سے قبل اخباری نمائندوں کو بتایا کہ "مجھے امید ہے کہ یہ ملاقات کافی  فائدہ کن ثابت ہو گی۔ "

انہوں نے بتایا کہ بلغاریہ نے ایف۔35  اور دیگر سازو سامان  کا آرڈر دیا ہے ، اس ملک نے امریکہ سے متعدد فوجی سازو سامان خریدا ہے۔

امریکی بحریہ کے سیکرٹری رچرڈ اسپنسر کے  وزیر دفاع مارک ایسپر کی خواہش پر مستعفی ہونے سے متعلق ٹرمپ نے بتایا ہم اس معاملے پر ایک طویل عرصے سے سوچ و بیچار کر رہے تھے تا ہم  یہ چیز عمل میں نہ آسکی تھی ، لیکن اب اس مسئلے کو حل کر لیا گیا ہے۔

بورسیوف  نے ٹرمپ سے ملاقات پر اپنی خوشی  کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہم "ویزے  سے متعلق مسائل کو حل کیے جانے کی توقع کرتے ہیں۔"

دونوں سربراہان  کی ملاقات کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں  دونوں  ممالک کی 'دوستی و اتحاد' پر زور دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں