کینیا:شدید بارشوں نے 65 افراد کی جان لےلی،متعدد لاپتہ

کینیا میں شدید بارشوں نے سیلاب کی صورت اختیار کرلی ہے، سیلابی ریلے میں بہنے اور مٹی کے تودے گرنے کے مختلف واقعات میں 65 افراد  زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں

1312617
کینیا:شدید بارشوں  نے 65 افراد کی جان لےلی،متعدد لاپتہ

افریقی ملک کینیا میں شدید بارشوں، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 65افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر کے مطابق، کینیا میں شدید بارشوں نے سیلاب کی صورت اختیار کرلی ہے، سیلابی ریلے میں بہنے اور مٹی کے تودے گرنے کے مختلف واقعات میں 65 افراد  زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں۔

 بتایا گیاہے کہ ویسٹ پوکوٹ کے علاقے میں دو روز پہلے بارش کاسلسلہ شروع ہوا جس سے متاثرہ علاقے میں مٹی کے تودے گرنے اور سیلابی ریلے سے چارپل بہہ گئے۔

علاقے میں ابھی بھی بعض دیہات سے شاہراہوں تک رسائی نہیں ہے۔ شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں کئی مقامات پر سڑکیں اور پل بھی ٹوٹ گئے، جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں دشواری پیش آ رہی ہے، حکومت کی جانب سے متاثرین کی امداد کے لئے ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ مشرقی افریقہ میں اس سال معمول سے کہیں زیادہ بارشوں کے سبب کم از کم 10 لاکھ  افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں