روس اور شام کا مغرب پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے کا الزام

برطانوی نمائندے پیریس  نے شام سے متعلق نشست میں روس اور شامی انتظامیہ کے سویلین پر  حملوں ، اسپتالوں پر بمباری اور عالمی حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں پر نکتہ چینی کی۔

1311185
روس اور شام کا مغرب پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے کا الزام

اقوام متحدہ میں برطانوی دائمی مندوب کیرین پیریس  نے مغرب  پر  دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والی شامی انتظامیہ اور روس  پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے  کہا ان الزامات کے جاری رہنے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ماہ نومبر کی صدارت کو سنبھالنے والے برطانوی نمائندے پیریس  نے شام سے متعلق نشست میں روس اور شامی انتظامیہ کے سویلین پر  حملوں ، اسپتالوں پر بمباری اور عالمی حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں پر نکتہ چینی کی۔

پیریس کے الزامات  کا جواب دینے والے روس اور شام کے نمائندوں نے مغربی ممالک کو دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے کا مورد الزام ٹہرایا ۔

روس کے اقوام متحدہ میں دائمی مندوب کے نائب دیمتری پولی آنسکی  نے کہا کہ جنیوا میں مذاکرات میں شامل ہونے والے مخالفین  شام میں جنگ کرنے والے دہشت گرد ہیں، جن کو اعتدال پسند مخالفین کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔

 



متعللقہ خبریں