ترکی، نیٹو کے لیے حد درجے اہمیت کا حامل ملک ہے، اسٹولٹن برگ

اس حقیقت سے جانکاری کے لیے عالمی نقشے کا جائزہ  لینے اور ترکی  کی جیو سٹریٹیجک حیثیت کا مطالعہ کرنا کافی ہوگا

1310576
ترکی، نیٹو کے لیے حد درجے اہمیت کا حامل ملک ہے، اسٹولٹن برگ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ   ترکی نیٹو کے لیے ایک انتہائی اہم ملک ہے۔

اسٹولٹن برگ نے فرانسیسی روزنامہ لے فیگارو کو انٹرویو دیا۔

صدر ِ فرانس امینول ماکرون کے تبصرے "نیٹو کی دماغی موت واقع ہو چکی ہے"  پر  اپنے جائزے پیش کیے،  انہوں نے بتایا کہ نیٹو  سلامتی کے معاملات میں حیاتی اہمیت کا حامل ہے۔ اس نے روزانہ ایک ارب کے قریب انسانوں کو تحفظ فراہم  کرتے ہوئے اور دفاعی امور میں سب سے زیادہ تعاون کو سالہا سال سے جاری رکھتے ہوئے   اس چیز کا ثبوت بھی پیش کیا ہے۔

چشمہ امن آپریشن کا بھی ذکر کرنے والے اسٹولٹن برگ نے  بتایا کہ "ترکی نے اپنے اتحادیوں کو ملکی فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہوئے دہشت گردتنظیم داعش کے خلاف جنگ میں اپنا حصہ ڈالا، یہ نیٹو کی چھت تلے شام و عراق  کی سرحدوں پر واقع واحد ملک ہے،  یہاں پر  36 لاکھ مہاجرین   آباد ہیں۔ ترکی نیٹو کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اس حقیقت سے جانکاری کے لیے عالمی نقشے کا جائزہ  لینے اور ترکی  کی جیو سٹریٹیجک حیثیت کا مطالعہ کرنا کافی ہوگا۔

اسٹولٹن برگ نے مزید بتایا کہ نیٹو اور یورپی یونین ایک دوسرے کے رقیب نہیں  لہذا ان دونوں کے بیچ انتخاب کرنے  کے حالات کو پیدا نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ ناروے، آئس لینڈ، ترکی، امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ  نے خطہ یورپ کی سلامتی   کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

 


 



متعللقہ خبریں