امریکہ: ہم ایرانی مظاہرین کے ساتھ تعاون کرتے ہیں

ہم مظاہرین کے خلاف استعمال کی گئی مہلک مداخلت اور سخت مواصلاتی پابندیوں  کی بھی مذمت کرتے ہیں: وائٹ ہاوس

1308108
امریکہ: ہم ایرانی مظاہرین کے ساتھ تعاون کرتے ہیں

امریکی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہم ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے احتجاج کرنے والے مظاہرین کی حمایت کرتے ہیں۔

وائٹ ہاوس سے موضوع سے متعلق جاری کئے گئے تحریری بیان میں مظاہرین کے خلاف پُر تشدد مداخلت کی مذمت کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ" امریکہ ،اپنی انتظامیہ کے خلاف پُر امن مظاہرے  کرنے والے ایرانی عوام  کے ساتھ ہے۔ ہم مظاہرین کے خلاف استعمال کی گئی مہلک مداخلت اور سخت مواصلاتی پابندیوں  کی بھی مذمت کرتے ہیں"۔

تہران انتظامیہ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تہران انتظامیہ نے جوہری اسلحے اور میزائل پروگراموں کے ساتھ ساتھ دہشت گردی  کی حمایت کر کے پُر وقار ایرانی عوام پر یہ ثابت کر دیا ہے کہ انتظامی طبقے کے اپنی عوام کا ساتھ چھوڑ کر ذاتی دولت و ثروت اور ذاتی قوت میں اضافے کے لئے مصروف ہونے کا نتیجہ کیا ہو گا۔

واضح رہے کہ ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافے کی وجہ سے جمعے کے دن سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور اس وقت تک 1000 کے قریب مظاہرین کو گرفتار  کیا جا چکا ہے۔ علاوہ ازیں ملک بھر میں لینڈ اور موبائل فونوں کے لئے انٹرنیٹ  کی ترسیل بھی منقطع ہے۔



متعللقہ خبریں