آسٹریلیا کی جنگلاتی آگ،2 ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ

آسٹريليا ميں جنگلاتی آگ کے سبب دو رياستوں ميں ہنگامی حالت  نافذ کر دی گئی ہے جہاں اب تک 3 افراد ہلاک اور 150 مکانات جل چکےہیں

1303992
آسٹریلیا کی جنگلاتی آگ،2 ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ

آسٹريليا کے مشرقی  علاقے ميں جنگلاتی آگ کے سبب دو رياستوں ميں ہنگامی حالت  نافذ کر دی گئی ہے۔

 نيو ساؤتھ ويلز اور کوئينز لينڈ ميں اب تک3 افراد ہلاک اور 150 سے زائد مکانات تباہ ہو چکے ہيں۔

 حکام نے لوگوں کو ہدايت دی ہے کہ وہ محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو جائیں۔

 واضح رہے کہ  ان دونوں رياستوں ميں  آج  صبح سے ہنگامی حالت نافذ ہے اور يہ 1 ہفتے  تک جاری رہے گی تاکہ آگ سے نمٹنے والے محکمے مکمل اختيارات کے ساتھ امدادی  کارروائياں مکمل کر سکيں۔



متعللقہ خبریں