برطانوی دارالعوام کے نئے اسپیکر لنڈسے ہوئل بن گئے

برطانوی حزب اختلاف لیبر پارٹی کے لنڈسے ہوئل برطانوی دارالعوام کے نئے اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ دارالعوام میں تبدیلی ضرور آئے گی جو کہ مثبت ہوگی

1300399
برطانوی دارالعوام کے نئے اسپیکر لنڈسے ہوئل بن گئے

برطانوی حزب اختلاف لیبر پارٹی کے لنڈسے ہوئل برطانوی دارالعوام کے نئے اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔

 ہوئل نے اس موقع پر کہا کہ دارالعوام میں تبدیلی ضرور آئے گی لیکن یہ تبدیلی مثبت ہو گی۔

انہوں نے یقین دہائی کرائی کہ وہ اس دوران شفافیت اور مکمل غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں گے۔

 ہوئل  کو  540 میں سے 325 ووٹ ملے۔

 62 سالہ  لنڈسے  ہوئل 1997 میں پہلی مرتبہ دارالعوام  کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ وہ اس سے قبل اسی ایوان کے نائب اسپیکر بھی رہ چکے ہیں۔

 ہوئل اراکین پارلیمان کا احترام کرنے کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں