شام میں سیف زون کے قیام کی تجویز پر اقوام متحدہ کا غور کرنے کا فیصلہ

سیکرٹری جنرل آنتونیو گوٹیرس کے دورہ ترکی اور صدر رجب طیب ایردوان سے مذاکرات کے حوالے سے بعض اعلانات

1298994
شام میں سیف زون کے قیام کی تجویز پر اقوام متحدہ کا غور کرنے کا فیصلہ

اطلاع دی گئی ہے کہ اقوام ِ متحدہ کا اعلی ادارہ برائے مہاجرین ترکی کی شامی مہاجرین کی وطن  واپسی کے لیے شمال مشرقی شام میں قائم کرنے کی منصوبہ بندی ہونے والے 'سیف زون'  کی تجویز کا جائزہ لینے کے ایک ٹیم قائم کرے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان فرحان حق نے یومیہ پریس بریفنگ میں سیکرٹری جنرل آنتونیو گوٹیرس کے دورہ ترکی اور صدر رجب طیب ایردوان سے مذاکرات کے حوالے سے بعض اعلانات کیے۔

انہوں نے بتایا کہ گوٹیرس نے اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے ساتھ مضبوط تعلقات ، تعاون اور تنظیم کی حمایت  کو سراہا ہے اور جنیوا میں جاری شامی دستور ساز کمیٹی کے اجلاس اور سیاسی سلسلے کی  بھر پور حمایت پر زور دیا ہے۔

فرحان حق کا کہنا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے سیکرٹری جنرل کوشامی مہاجرین کی وطن واپسی  کے لیے نئے آباد کاری منصوبے کو پیش کیا  ہے اور گوٹیرس نے  وطن واپسی کے  اپنی مرضی، با حفاظت اور با عزت ہونے کے اصولوں  پر زور دیا ہے۔

سیکرٹری جنرل کی جانب  سے ترکی کی موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے کاروائیوں  میں تعاون   کے مقصد کی حامل شراکت داری پر مطابقت قائم کرنے کی  بھی حمایت کرنے کا ذکر کرتے ہوئے حق نے بتایا کہ  سیکرٹری جنرل نے کم ترین ترقی یافتہ ممالک کی امداد کے لیے ترکی کی میزبانی میں قائم ہونے والے ٹیکنالوجی بینک  کے قیام پر ترکی کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں