کشیدگی کم کروانے کی کوششیں جو بھی کرے قابل تائید ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ   کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کے ترجمان فرحان حق نے  کہا ہے کہ  کشیدگی کم کرنے اور شہریوں  کی جان و مال کے تحفظ کو ممکن بنانے کےلیے ہمارا ادارہ   ہر  طرح کے اقدامات کی تائید کرتا ہے

1293639
کشیدگی کم کروانے کی کوششیں جو بھی کرے قابل تائید ہیں: اقوام  متحدہ

اقوام متحدہ   کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کے ترجمان فرحان حق نے  کہا ہے کہ  کشیدگی کم کرنے اور شہریوں  کی جان و مال کے تحفظ کو ممکن بنانے کےلیے ہمارا ادارہ   ہر  طرح کے اقدامات کی تائید کرتا ہے۔

 فرحان حق نے اپنی  معمول کی پریس بریفنگ  کے دوران  ترکی اور روس کے درمیان  شمالی مشرقی شام  سے متعلق  معاہدے پر غور کیا ۔

 فرحان حق نے کہا کہ  علاقے  کی صورت حال  اور ترکی اور روس کے درمیان ہوئے معاہدے کا ہم مشاہدہ کر رہے ہیں جبکہ   شامی مہاجرین کی واپسی پروقار اور پر امن طریقے سے ہونی چاہیئے۔

دوسری جانب   شامی امور کے نمائندہ خئیر پیڈرسن نے بتایا کہ   اس سلسلے میں شام کی دستور ساز کمیٹی کا اجلاس 30 اکتوبر کو ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں