شام سے نکلنے والے امریکی فوجی عراق کے مغرب میں جائیں گے: مارک ایسپر

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے سے شام کے شمال سے نکالے جانے والے ایک ہزار کے قریب امریکی فوجی عراق کے مغرب کی طرف جائیں گے: وزیر دفاع مارک ایسپر

1291051
شام سے نکلنے والے امریکی فوجی عراق کے مغرب میں جائیں گے: مارک ایسپر

امریکہ کے وزیر دفاع مارک ایسپر  نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے سے شام کے شمال سے نکالے جانے والے ایک ہزار کے قریب امریکی فوجی عراق کے مغرب کی طرف جائیں گے۔

اپنے دورہ مشرق وسطی کے لئے روانگی کے دوران طیارے میں اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں مارک ایسپر نے کہا ہے کہ منتقلی کا یہ کام کئی ہفتے لے گا تاہم انہوں نے منتقلی کے وقت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ فوجی عراق میں داعش کے خلاف جدوجہد کو جاری رکھیں گے اور عراق کے دفاع میں تعاون فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے شام کے شمال میں متعین ایک ہزار کے قریب امریکی فوجیوں کے ملک سے انخلاء کا اعلان کیا تھا تاہم امریکی کانگریس میں اس فیصلے پر منفی ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں