برازیل: عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 3 تک پہنچ گئی

برازیل کے صوبے سیارا میں منہدم ہونے والی 7 منزلہ عمارت  کے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکلنے سے ہلاکتوں کی تعداد 3 تک پہنچ گئی

1289797
برازیل: عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 3 تک پہنچ گئی

برازیل کے صوبے سیارا میں منگل کے روز منہدم ہونے والی 7 منزلہ عمارت  کے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکلنے سے ہلاکتوں کی تعداد 3 تک پہنچ گئی ہے۔

فائر بریگیڈ عملے کے سربراہ ایڈورڈ ہولاندا نے کہا ہے کہ فورٹیلیزا شہر  کے لگژری محّلوں میں سے ایک میں واقع یہ 7 منزلہ عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 تک پہنچ گئی ہے۔

ہولاندا کے مطابق تلاش کا کام جاری ہے  اورملبے میں ابھی مزید 7 افراد کی موجودگی کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

برازیلین حکام کے مطابق عمارت کے انہدام کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوئی۔ پولیس تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ فائر بریگیڈ عملے سے کلیٹن بزیرا نے ایک روز قبل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ملبے سے ایک شخص کی لاش نکالی گئی ہے ، 10 افراد کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا ہے اور 9 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔



متعللقہ خبریں