تیونس کے صدارتی انتخابات: ریٹائرڈ پروفیسر قیس سعید صدر بن گئے

تیونس میں منعقدہ صدارتی انتخابات کے دوسرے اور حتمی مرحلے میں قانون کے ریٹائرڈ پروفیسر قیس سعید نے اپنے حریف نبیل القروی کو واضح اکثریت سے شکست دے دی ہے

1287309
تیونس کے صدارتی انتخابات: ریٹائرڈ پروفیسر قیس سعید صدر بن گئے

تیونس میں منعقدہ صدارتی انتخابات کے دوسرے اور حتمی مرحلے میں قانون کے ریٹائرڈ پروفیسر قیس سعید نے اپنے حریف نبیل القروی کو واضح اکثریت سے شکست دے دی ہے اور وہ ملک کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

خبرکے مطابق ، صدارتی امیدوار قیس سعید نے 72.53 فی صد ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ انکے حریف  نبیل القروی کو 27٫47 فیصد ووٹ ملے۔

صدارتی انتخابات کے اس دوسرے مرحلے میں گزشتہ ماہ منعقدہ پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے صرف دو امیدواروں قیس سعید اور نبیل القروی کے درمیان مقابلہ تھا۔

 انتخابی کمیشن کے مطابق ملک  بھر  رائے دہندگان کا شرح تناسب 57٫8 فیصد رہا ۔

 



متعللقہ خبریں