صدارتی ترجمان ابراہیم  قالن کا امریکی سینٹر گراہم کے بیان پرشدید ردِ عمل

ترجمان قالن نے اپنے  ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ پیغام میں ترکی کی جنوبی سرحد پرموجود  دہشت  گردی کی کاروائیوں سے  متعلق  راہداری کو ختم کرنے  اور خطے میں شروع کردہ چشمہ امن فوجی آپریشن کو  اپنا  ہدف بنانےوالےامریکی سینیٹرگراہم کوجواب دیا ہے

1286444
صدارتی ترجمان ابراہیم  قالن کا امریکی سینٹر گراہم کے بیان پرشدید  ردِ عمل

صدارتی ترجمان ابراہیم  قالن نے  امریکہ   کے  ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم  کی جانب سے   ترکی کے امریکہ کے  سب سے زیادہ قابل اعتماد اتحاد ی کردوں پر   حملے سے متعلق بیان پر  اپنے  ردعمل  کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان قالن نے    اپنے  ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ پیغام میں ترکی کی   جنوبی سرحد پر  موجود  دہشت  گردی کی کاروائیوں سے  متعلق  راہداری   کو ختم کرنے  اور خطے میں   شروع کردہ چشمہ  امن  فوجی  آپریشن کو  اپنا  ہدف   بنانےوالے   امریکی   سینیٹر گراہم  کو جواب دیا ہے۔
ترجمان قالن  نے کہا ہے کہ  کرد اس خطے کا لازمی جزو ہیں ، آپ کا ایجنٹ نہیں۔ ان میں آپ کی دلچسپی  کا مقصد اپنے   سامراجی اور توسیع پسندانہ ایجنڈے کوانجام تک پہنچانا ہے۔ آپ پی کے کے دوست ہیں نہ کے کردوں کے دوست ہیں۔ کیا آپ  نے  کوئی بلا مفاد اپنا دوست بنایا ہے؟

سینیٹر گراہم نے اپنے   بیان میں  اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتَن  یاہوکے  اس پیغام  کو شئیر کیا ہے جس میں  انہوں نے   ترکی  کی جانب سے  شمالی  شام  میں  کردوں کے  نسلی صفائی کرنے  پر کردوں کو امریکہ اور اسرائیل  کا سب سے  قابلِ  اعتماد اتحادی قرار دیا ہے  اور کردوں پر حملے  کو امریکہ  اور اسرائیل  کے لیے ایک ڈراؤنا خواب  قرار دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں