ترکی اپنے اندیشوں میں حق بجانب ہے: اسٹالٹن برگ

اپنی جنوبی سرحد پر سکیورٹی خدشات سے متعلق اندیشوں میں ترکی حق بجانب ہے: جینز اسٹالٹن برگ

1285453
ترکی اپنے اندیشوں میں حق بجانب ہے: اسٹالٹن برگ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ  نے کہا ہے کہ اپنی جنوبی سرحد پر سکیورٹی خدشات سے متعلق اندیشوں میں ترکی حق بجانب ہے۔

اٹلی کے دارالحکومت روم میں وزیر اعظم گسپے کونٹے کے ساتھ ملاقات کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ ترکی نے اپنی جنوبی سرحد پر دہشت گردی کوریڈور کو ختم کرنے کے لئے اور علاقے میں امن و امان  کے قیام کے لئے چشمہ امن آپریشن  کا آغاز کیا ہے اور نیٹو کو آپریشن کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی کے بارے میں ترکی  کے  اندیشے   جائز ہیں  کیونکہ اسے دہشت گردی کے بہت خطرناک حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ترکی بہت بڑی تعداد میں مہاجرین کی بھی میزبانی کر رہا ہے۔

چشمہ امن آپریشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ "مجھے یقین ہے کہ ترکی اعتدال کا مظاہرہ کرے گا اور اس کی کاروائیاں نپی تُلی ہوں گی"۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ  نے کہا ہے کہ وہ کل اپنے دورہ ترکی کے دوران  صدر رجب طیب ایردوان  کے ساتھ ملاقات کریں گے۔



متعللقہ خبریں