میرے خلاف مواخذہ بغاوت کے سوا کچھ نہیں:ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی کاروائی پرٹوئٹ میں کہا کہ جوکچھ ہورہا ہے یہ مواخذہ نہیں بغاوت ہے  جبکہ  مواخذے کا عمل امریکی تاریخ کی خطرناک ترین کارروائی ہے

1280061
میرے خلاف مواخذہ بغاوت کے سوا کچھ نہیں:ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی کاروائی پرٹوئٹ میں کہا کہ جوکچھ ہورہا ہے یہ مواخذہ نہیں بغاوت ہے  جبکہ  مواخذے کا عمل امریکی تاریخ کی خطرناک ترین کارروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مواخذے کے نام پرامریکیوں کے شہری حقوق چھینے جارہے ہیں جبکہ مواخذے کا مقصد لوگوں کی طاقت، ووٹ اورآزادی چھیننا ہے۔

امریکی صدرنے کہا کہ میرے خلاف کارروائی کا مقصد مذہب، فوج اورسرحد سے محروم کرنا بھی ہے، ہرگزرتے دن کے ساتھ بہت کچھ سیکھ رہا ہوں، ہم امریکہ  کوایک بارپھرعظیم بنانے کیلئے کام کررہے ہیں لیکن  اسپیکرایوان نمائندگا ن نینسی پلوسی اورچک شومررکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ  مخالفین کا امریکہ کوعظیم بنانے میں رکاوٹ ڈالنے کے سوا کوئی کام نہیں ہے ۔

 



متعللقہ خبریں