جوہری مذاکرات کی کامیابی امریکہ پرمنحصر ہے: شمالی کوریا

شمالی کوریا   کے اقوام متحدہ میں متعین مستقل سفیر  کم سونگ   نے امریکہ کے ساتھ جو ہری معاہدے   پر مبنی مذاکرات کے حوالے سے  کہا ہے کہ اس کا دارومدار مکمل طور پر امریکہ پر منحصر ہے

1279211
جوہری مذاکرات کی کامیابی امریکہ پرمنحصر ہے: شمالی کوریا

شمالی کوریا   کے اقوام متحدہ میں متعین مستقل سفیر  کم سونگ   نے امریکہ کے ساتھ جو ہری معاہدے   پر مبنی مذاکرات کے حوالے سے  کہا ہے کہ اس کا دارومدار مکمل طور پر امریکہ پر منحصر ہے ۔

 کم سونگ نے   اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں  کہا کہ جزیرہ نما  کوریا میں  بحالی امن    کا قیام  گزشتہ سال امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان سنگا پور میں ہونے والے مذاکرات کے فیصلوں  کے تناظر میں ممکن ہے ،مذاکرات کو طویل عرصہ گزر چکا ہے   جبکہ ان میں معمولی پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے ۔

 کم سونگ نے  کہا کہ  جزیرہ نما کوریا   تاحال امریکہ کی سیاسی اور عسکری اشتعال انگیزیوں کی وجہ سے تناو میں گھرا ہوا ہے لہذا امید ہے کہ   وہ  جلد ہی    ثابت قدمی سے نئے اور   ٹھوس اقدامات اٹھائے گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ  ہم امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کے متمنی ہیں لیکن اس کا دارومدار  مکمل طور پر امریکہ پر منحصر ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں