مودی کا گھمنڈ نہ صرف مودی کو بلکہ بھارت کو بھی لے ڈوبے گا : عمران خان

وزیراعظم نے نیو یارک میں معروف اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے اداریاتی بورڈ سے گفتگو کے دوران بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ جموں و کشمیر پر تسلط اور وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے آگاہ کیا

1276647
مودی کا گھمنڈ  نہ صرف مودی  کو بلکہ بھارت کو بھی لے ڈوبے گا  : عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ اقدامات اور اس کے گھمنڈ نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

وزیراعظم نے نیو یارک میں معروف اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے اداریاتی بورڈ سے گفتگو کے دوران بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ جموں و کشمیر پر تسلط اور وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے آگاہ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمیں خدشہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹنے کے بعد خونریزی ہوگی۔

 نہوں نے کہا کہ ’میں عالمی طاقتوں سے توقعہ رکھتا ہوں کے وہ مودی کو اس بات پر مجبور کریں کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مبصرین کو انے کی اجازت دے۔

ان کہنا تھا کہ بین الاقوامی میڈیا مودی کے اصل چہرے کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں امن سے سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا۔ میرا خیال ہے کہ امریکہ – طالبان مذاکرات بحال ہونے چاہیے۔

نہوں نےکہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے اور مشکل وقت گزر چکا ہے۔ ہم ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔

خبار وال اسٹریٹ جنرل کےادارتی بورڈ سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے بھارت کےغیرقانونی اقدام اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا اور کہا تھا کہ خدشہ ہے کرفیو اٹھنے کے بعد مقبوضہ وادی میں خونریزی ہوگی، مودی کے گھمنڈ نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، عالمی میڈیا مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کرنے میں اہم کردارادا کرسکتا ہے، توقع ہےعالمی طاقتیں مودی کومقبوضہ کشمیرمیں مبصرین آنے دینے پر مجبورکریں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کیوبا بحران کے بعد تاریخ میں پہلی بار دو جوہری طاقتیں آمنے سامنے ہیں، خطے میں کشیدگی پیدا ہوچکی، اس بحران کو کم کرنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی لیکن مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹنے تک بھارت سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوسکتی۔

عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے کوئی خیر کی خبر سامنے نہیں آرہی، کشمیریوں کو گھروں سے اٹھایا جارہا ہے لیکن دنیا مسئلے کو حل کرنے کے لیے کچھ نہیں کررہی، مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کے رویے سے بہت دکھ ہوا، دنیا کو خبردار کررہا ہوں کہ کرفیو ہٹنے پر مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کا خدشہ ہے اگر قتل عام ہوا تو اس کی ذمہ دار عالمی برادری ہوگی۔



متعللقہ خبریں