افغانستان کا شمالی علاقہ بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کا گڑھ بن سکتا ہے: لاوروف

افغانستان کا شمالی علاقہ دہشت گرد تنظیم داعش کی زیر قیادت بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کا اہم مرکز بن سکتا ہے: وزیر خارجہ سرگے لاوروف

1276603
افغانستان کا شمالی علاقہ بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کا گڑھ بن سکتا ہے: لاوروف

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف  نے کہا ہے کہ افغانستان کا شمالی علاقہ دہشت گرد تنظیم داعش کی زیر قیادت بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کا اہم مرکز بن سکتا ہے۔

لاوروف نے کل امریکہ کے شہر نیو یارک میں اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل کی نشست سے خطاب میں عالمی سطح پر دہشت گردی کے مسئلے پر بات کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں داعش اور القائدہ دنیا بھر میں تباہی، بربادی اور دہشت پھیلانا جاری رکھے ہوئے  ہیں۔

دہشت گردوں کی کاروائیوں کے نتیجے میں شام اور عراق سمیت مشرق وسطی کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔ ان ممالک سے اٹھنے والے دہشت گردی کے خطرے نےتیزی سے لیبیا  سمیت برّاعظم افریقہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ وسطی ایشیاء، جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیاء غیر انسانی دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں۔

لاوروف نے کہا ہے کہ اجتماعی سلامتی سمجھوتہ تنظیم اور شنگھائی تعاون تنظیم وسطی ایشیاء سمیت افغانستان کے  خطرات پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ افغانستان کے شمالی علاقے کو  دہشتگرد تنظیم داعش کی زیر قیادت بین الاقوامی دہشت گردی کا اہم مرکز بننے کا خطرہ لاحق ہے۔



متعللقہ خبریں