اگر دنیا میں امن چاہیئے توعالمگیریت چھوڑو وطن پرست بن جاو:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نےجنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کے دوران عقل مند لیڈر ہمیشہ اپنی عوام اور ملک کو  اولین  ترجیح  دیتا ہے جبکہ ہمارا تابناک مستقبل  عالمگیریت میں نہیں بلکہ وطن پرستی میں پنہاں ہے

1275749
اگر دنیا میں امن چاہیئے توعالمگیریت چھوڑو وطن پرست بن جاو:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے  اقوام متحدہ  کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس   سے خطاب کے دوران   وطن اور   قوم پرستی پر زور دیا ۔

 ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں عالمگیریت کو مسترد کرتےہوئے قوم پرستی کو  گلے لگانا چاہیئے   ،عقل مند لیڈر ہمیشہ اپنی عوام اور ملک کو  اولین  ترجیح  دیتا ہے جبکہ ہمارا تابناک مستقبل  عالمگیریت میں نہیں بلکہ وطن پرستی میں پنہاں ہے۔ 

 امریکی صدر نے  مزید کہا کہ  اس ہال میں موجود تمام ممالک اپنی روایات  اور تاریخ    کے تحفظ کا حق رکھتے ہیں اگر آپ کو  آزادی اور جمہوریت طلب ہے   تو اپنی بقا کا دفاع   اور اگر امن درکار ہے تو وطن پرستی  کا جذبہ بیدار کریں  ،میرا یہ ماننا  ہے کہ  وطن پرستی  اس دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے میں   مددگار بن  سکتی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں