کینیا: کمرہ جماعت منہدم، 7 طالبعلم ہلاک

دارالحکومت نیروبی میں ایک اسکول کا کمرہ جماعت منہدم ہونے کے نتیجے میں 7 طالبعلم ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے

1274666
کینیا: کمرہ جماعت منہدم، 7 طالبعلم ہلاک

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک اسکول کا کمرہ جماعت منہدم ہونے کے نتیجے میں 7 طالبعلم ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔

کینیا ریڈ کراس  کی طرف سے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان کے مطابق صبح کے وقت دارالحکومت نیروبی میں ایک اسکول کا کمرہ جماعت منہدم ہو گیا اور طالبعلم ملبے تلے دب گئے ہیں۔

بیان کے مطابق امدادی کام جاری ہیں اور  4 طالبعلموں کو بچا لیا گیا ہے۔

کینیا پولیس کے مطابق حادثے میں 7 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔


ٹیگز: #کینیا

متعللقہ خبریں