چین اعغر علاقے میں دین اسلام اور اس کی ثقافت کو مٹانے کے درپے ہے، مائیک پومپیو

عوامی جمہوریہ چین کی سنکیانگ میں سخت گیر پالیسیوں کا دہشت گردی سے  ہر گز کوئی تعلق نہیں

1274274
چین اعغر علاقے میں دین اسلام اور اس کی ثقافت کو مٹانے کے درپے ہے، مائیک پومپیو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے تمام تر ممالک سے چین کی سنکیانگ اعغر خود مختار علاقے میں اعغر وں کے خلاف سخت گیر پالیسیوں کے  خلاف محاذ آرائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

پومپیو نے نیو یارک میں قزاقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبیکستان کے وزراء خارجہ کے ہمراہ ایک اجلاس کے دوران اس امر پر زور دیا کہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف جہدوجہد کو مشترکہ طور پر جاری رکھنا ہو گا۔

تمام تر ممالک کو چین کے اعغروں پر مظالم  کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل کرنے والے پومپیو نے کہا کہ یہ بات توجہ طلب ہے کہ  "عوامی جمہوریہ چین کی سنکیانگ میں سخت گیر پالیسیوں کا دہشت گردی سے  ہر گز کوئی تعلق نہیں،  یہ عمل درآمد اپنے شہریوں کو دین ِ اسلام   پر یقین اور اس کے رسم و رواج سے  دور ہٹانے کا مقصد رکھتا ہے۔"

 



متعللقہ خبریں