اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران صدر ٹرمپ کے پروگرام کا اعلان

ٹرمپ نیو یارک  میں پاکستان، پولینڈ، نیو زی لینڈ، سنگا پور، مصر، جنوبی کوریا، برطانیہ، ہندوستان، عراق، جاپان، یوکیرین اور الاسالواڈور  کے سربراہان سے دو طرفہ مذاکرات سر انجام دیں گے

1273733
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  کے دوران صدر ٹرمپ کے پروگرام کا اعلان

اطلاع  کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے دائرہ کار میں پاکستان، عراق، برطانیہ اور نیو زی لینڈ جیسے متعدد ممالک کے سربراہان سے دو طرفہ مذاکرات  کریں  گے۔

اس حوالے سے امریکی  اعلی سطحی حکام نے صدر ٹرمپ کے جنرل اسمبلی کے پروگرام کے بارے میں اخباری نمائندوں کو ٹیلی کانفرس کے ذریعے آگاہی کرائی۔

حکام کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق  ٹرمپ نیو یارک  میں پاکستان، پولینڈ، نیو زی لینڈ، سنگا پور، مصر، جنوبی کوریا، برطانیہ، ہندوستان، عراق، جاپان، یوکیرین اور الاسالواڈور  کے سربراہان سے دو طرفہ مذاکرات سر انجام دیں گے۔

ٹرمپ بروز پیر اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں منعقد ہونے والے "عالمی مذہبی آزادی کے تحفظ کی اپیل" کے عنوان سے ایک  پروگرام میں خطاب بھی دیں گے۔

بروز منگل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرش  کی  جانب سے دیے گئے ظہرانے میں اعزازی مہمان کے طور پر  شرکت کریں گے جبکہ اسی شام ایک سفارتی استقبالیہ کی میزبانی کریں گے ۔

ٹرمپ بروز بدھ ونیزویلا کے معاملے میں مغربی نصف کرہ ارض کے ممالک کے سربراہان  کے ہمراہ ایک اجلاس میں شرکت کریں گے اور اسی  شام نیو یارک میں ایک پریس کانفرس کا اہتمام کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں