ارامکو پر حملوں میں ایران کا ہاتھ ہے یا نہیں یہ جاننا ضروری ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ واشنگٹن جنگ نہیں چاہتا تھا لیکن کسی بھی خطرے اور جارحیت سے نمٹنے کے لیے تمام متبادلات کو استعمال کرنے کے لیے تیار ہے

1270642
ارامکو پر حملوں میں ایران کا ہاتھ ہے یا نہیں یہ جاننا ضروری ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ واشنگٹن جنگ نہیں چاہتا تھا لیکن کسی بھی خطرے اور جارحیت سے نمٹنے کے لیے تمام متبادلات کو استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔

 ان کا کہنا ہے ہمیں پہلے یہ جاننا ہوگا کہ سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا ذمہ دار کون ہے؟۔

 اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اس بیان سے متفق ہیں کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پرحملوں میں ایران کا ہاتھ ہے۔

امریکی صدر نے ریاست نیو  میکسیکو روانگی سے  قبل کہا کہ سعودی عرب کے پاس اس بارے میں بہت سی معلومات ہیں کہ ارامکو حملے کے پیچھے کون ہے۔ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے اور ہم ارامکو حملے  کی تحقیقات کے حتمی نتائج کی بنیاد پر مضبوط پوزیشن اختیار کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ارامکو کے تیل کی تنصیبات پر حملوں کے ذرائع کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے اس تاثر کی نفی کی کہ ارامکو تنصیبات پر حملوں نے عالمی منڈی کو نقصان پہنچایا ہے۔



متعللقہ خبریں