ایران پر پابندیاں نرم کی جا سکتی ہیں:صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ عندیہ دیا ہے کہ ایران کے خلاف عائد کردہ سخت پابندیوں میں نرمی کی جاسکتی ہے

1268062
ایران پر پابندیاں نرم کی جا سکتی ہیں:صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ عندیہ دیا ہے کہ ایران کے خلاف عائد کردہ سخت پابندیوں میں نرمی کی جاسکتی ہے۔

انھوں نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے معاملے پر امریکہ  سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے ۔

 یاد رہے کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ روز کہا تھا کہ صدر ٹرمپ ایرانی صدر حسن روحانی سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کرسکتے ہیں۔

مائیک پومپیو نے ایک پریس بریفنگ میں یہ بیان دیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں