امریکہ، امریکی فٹ بال میچ کے دوران مسلحہ حملہ

س واقع میں 15 تا 18 سال کے 10 نوجوان زخمی ہو گئے، 5 کی حالت تشویشناک

1261400
امریکہ، امریکی فٹ بال میچ کے دوران مسلحہ حملہ

امریکی ریاست الاباما میں  دو ہائی اسکولوں کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے امریکی فٹ بال میچ کے دوران مسلح حملے میں 10 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 5 کی حالت تشویش ناک ہے۔

سی این این انٹرنیشنل کی خبر کے مطابق لاڈ پیبلز اسٹیڈیم میں  لیفلور اور ویلیم سن ہائی اسکولوں کے درمیان میچ کے دوران اسلحہ چلنے کی آوازیں سنائی دیں۔ اس واقع میں 15 تا 18 سال کے 10 نوجوان زخمی ہو گئے۔

سیکورٹی چیف لاورنس باطیسطہ کا کہنا ہے کہ نوجوانوں نے محلے میں ہونے والی لڑائی کو عوام الناس کی سرگرمیوں تک کھینچتے ہوئے انسانوں کو خطرے سے دوچار کیا ہے۔

اس واقع کے حوالے سے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں