روس: امریکہ پابندیوں کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے

امریکہ ، صرف روس ہی نہیں تمام ممالک پر ناجائز دباو ڈالنے کی لئے، پابندیوں کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے: ماریہ زاہروا

1260422
روس: امریکہ پابندیوں کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہروا نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اطلاق جائز نہیں ہے۔

اطلاع کے مطابق زاہرو   نے دارالحکومت ماسکو میں معمول کی پریس کانفرنس میں ایجنڈے سے متعلق سوالات کے جواب دئیے۔

دوہرے ایجنٹ سرگے اسکرپل  اور اس کی بیٹی یولیا کے گذشتہ سال برطانیہ میں کیمیائی مادے  سے متاثر ہونے کی وجہ سے امریکہ کی طرف سے روس پر نئی پابندیوں کے اطلاق  کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "امریکہ ، صرف روس ہی نہیں تمام ممالک پر ناجائز دباو ڈالنے کی لئے، پابندیوں کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے"۔

زاہروا نے کہا ہے کہ" امریکہ ،روس مخالف پابندیوں کے ذریعے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو انتخابی دوڑ پر قربان کر رہا ہے"۔

مسئلہ افغانستان کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے زاہروا نے کہا ہے کہ روس ، امریکہ اور طالبان کے درمیان متوقع امن سمجھوتے  کے معاملے میں ضامن کا کردار ادا کر سکتا ہے"۔

ماریہ زاہروا نے کہا ہے کہ ہم، پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے معاملے میں تناو  کو کم کرنے سے متعلق اقدامات کا بھی خیر مقدم کریں گے۔



متعللقہ خبریں