بیرونی ممالک ایمیزون کی آگ بجھانے سے دور رہیں : برازیل

برازیل کے انتہائی دائیں بازو کےحکومتی سربراہ جائیر بولسونارو نے کسی بھی ملک کو اس معاملے میں دخل اندازی سے خبردار کرتےہوئے فرانسیسی صدر امانویل ماکروں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے

1257118
بیرونی ممالک ایمیزون کی آگ بجھانے سے دور رہیں : برازیل

ایمیزون جنگلات میں لگی آگ کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔

برازیل کے انتہائی دائیں بازو کے حکومتی سربراہ جائیر بولسونارو نے کسی بھی ملک کو اس معاملے میں دخل اندازی کرنے سے خبردار کیا ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے فرانسیسی صدر امانویل ماکروں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 یاد رہے کہ  ماکروں نے ایمیزون جنگلات میں لگی آگ کو ایک بین الاقوامی بحران قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ زمین کے پھپپھڑوں کو آگ لگ چکی ہے۔

ایمیزوں جنگلات کو زمینی ماحول کے لیے انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے جبکہ  ماکروں اس موضوع کو جی سیون ممالک کے اجلاس کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں