دہشت گردی کےخلاف جنگ پاکستان جاری رکھے ہوئے نہ کہ بھارت : صدر ٹرمپ کا اعتراف

انہوں نے کہا کہ   دہشت گردی کے خلاف جنگ  میں بھارت کا کوئی  کردار نہیں ہے      بلکہ اس جنگ میں  پاکستان ایک فرنٹ ملک کی حیثیت رکھتا ہے

1256414
دہشت گردی کےخلاف جنگ   پاکستان جاری رکھے ہوئے نہ کہ بھارت  :   صدر ٹرمپ کا اعتراف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ کا اعتراف کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ دہشت گرد دہشت گردی کے جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے اور پاکستان طویل عرصے سے دہشت گردی کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   دہشت گردی کے خلاف جنگ  میں بھارت کا کوئی  کردار نہیں ہے      بلکہ اس جنگ میں  پاکستان ایک فرنٹ ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ شدت پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کی ذمہ داریاں دیگر ممالک بھی اٹھائیں۔

دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی عالمی جنگ کے حوالے سے امریکی صدر کا ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہنا تھا کہ روس، ایران، عراق اور ترکی کسی نہ کسی حد تک یہ جنگ ضرور لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ امریکہ، افغانستان سے نکلنے کے لیے مذاکرات کررہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریکارڈ مدت میں امریکہ نے داعش کی خلافت کا خاتمہ کیا اور اس ضمن میں انتہائی مؤثر کارروائیاں کیں۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی اور فرانس سمیت دیگر مغربی ممالک پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ داعش کے گرفتار جنگجوؤں کو واپس نہیں لے رہے ہیں جو غلط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کو چاہیے کہ اپنے شہریوں کو واپس لیں۔



متعللقہ خبریں