آسٹریلیا میں امریکی میزائلوں کی تنصیب نہیں کی جائے گی: لِنڈا رینولڈز

امریکہ پیسیفک علاقے میں جن درمیانی مسافت کے کنوینشنل میزائلوں کی تنصیب کا پلان بنا رہا ہے انہیں آسٹریلیا کی زمین پر نصب نہیں کیا جائے گا: وزیر دفاع  لِنڈا رینولڈز

1247980
آسٹریلیا میں امریکی میزائلوں کی تنصیب نہیں کی جائے گی: لِنڈا رینولڈز

آسٹریلیا میں امریکی میزائلوں کی تنصیب نہیں کی جائے گی۔

آسٹریلیا  کی وزیر دفاع  لِنڈا رینولڈز نے کہا ہے کہ امریکہ پیسیفک علاقے میں جن درمیانی مسافت کے کنوینشنل میزائلوں کی تنصیب کا پلان بنا رہا ہے انہیں آسٹریلیا کی زمین پر نصب نہیں کیا جائے گا۔

رینولڈز نے قومی ریڈیو چینل پر امریکہ کے وزیر دفاع مارک ایسپر  کے پیسیفک  علاقے میں درمیانی مسافت کے کنوینشنل میزائلوں کی تنصیب سے متعلق بیانات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہفتے کے آخر میں سڈنی میں امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر  دفاع مارک ایسپر  کی شرکت سے منعقدہ آسٹریلیا۔امریکہ وزراء مشاورتی اجلاس میں مذکورہ میزائلوں  کی آسٹریلیا میں تنصیب کے بارے میں ہمیں کوئی طلب موصول نہیں ہوئی۔

رینولڈز نے کہا ہے کہ میزائل بیسوں کے محل وقوع  کے بارے میں تاحال کوئی علم نہیں ہے لیکن آسٹریلیا ان بیسوں میں شامل نہیں ہو گا۔

مارک ایسپر کے ساتھ  مذاکرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میں نے ان سے براہ راست پوچھا کہ کیا آپ کی ایسی کوئی توقع ہے؟ تو ان کا جواب نفی میں تھا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ انتظامیہ کے درمیانی مسافت کے نیوکلئیر آرمڈ ٹریٹی سے باقاعدہ دستبردار ہونے کے بعد وزیر دفاع  مارک ایسپر نے  آسٹریلیا جاتے ہوئے طیارے میں اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں کہا تھا کہ ہم چند ماہ میں پیسیفک علاقے  میں درمیانی مسافت کے کنوینشنل میزائل  نصب کرنا چاہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں