امریکہ: ایک شخص کی اندھا دھند فائرنگ، 20 افراد ہلاک، 26 زخمی

ریاست ٹیکساس کے شہر الپاسو میں ایک مسلح شخص نے ایک خریداری مرکز میں شہریوں پر فائرنگ کھول دی ، حملے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور  26 زخمی ہو گئے

1247408
امریکہ: ایک شخص کی اندھا دھند فائرنگ، 20 افراد ہلاک، 26 زخمی

امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر الپاسو میں ایک مسلح شخص نے ایک خریداری مرکز میں شہریوں پر فائرنگ کھول دی ، حملے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور  26 زخمی ہو گئے ہیں۔

ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کلیو وِسٹا شاپنگ سینٹر میں کیا گیا مسلح حملہ ایک مکروہ اور بے معنی تشدد کی کاروائی ہے اور واقعے سے متعلقہ تمام سکیورٹی ٹیموں کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

ایبٹ نے کہا ہے کہ موصول معلومات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے اور زخمی ہونے والے 26 افراد کو اطراف کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف الپاسو کے پولیس ڈائریکٹر گریگ ایلن  کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے ایک دن پہلے حملے کا منشور نشر کیا اور نفرت آمیز ویڈیو  شئیر کئے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ قوی احتمال کے مطابق حملہ "نفرت   پر مبنی جرم" ہے۔

الپاسو پولیس مرکز کے حکام کے مطابق انہیں حملے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کے قریب ملی اور جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو حملہ آور کثیر تعداد میں لوگوں کو نشانہ بنا چکا تھا۔

حکام کے مطابق حملہ آور 21 سالہ سفید فام پیٹرک کروسس نامی امریکی شہری ہے جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

وائٹ ہاوس کی طرف سے بھی موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حملے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور وہ موضوع پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں حملے کے بارے میں مقامی پولیس اور ایف بی آئی کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں