امریکہ: بار کے سامنے مسلح حملہ، 9 افراد ہلاک، 16 زخمی

ریاست اوہائیو سے منسلک شہر ڈائٹون میں ایک بار کے قریب مسلح حملے میں 9 افراد ہلاک، 16 زخمی ہو گئے

1247513
امریکہ: بار کے سامنے مسلح حملہ، 9 افراد ہلاک، 16 زخمی

امریکہ کی ریاست اوہائیو سے منسلک شہر ڈائٹون میں ایک بار کے قریب مسلح حملے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ڈائٹون پولیس ڈائریکٹریٹ  کے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہر کے علاقے اورگن میں مقامی وقت کے مطابق رات  1 بج کر 22 منٹ پر ایک بار کے سامنے مسلح حملہ کیا گیا۔

جائے وقوعہ  کے قریبی علاقوں سے پولیس نے فوری طور پر مداخلت کر کے مختصر وقت میں حملہ آور ہلاک کر دیا ہے۔

واقعے میں حملہ آور کے علاوہ 9 افراد ہلاک  اور 16 زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دئیے گئے ہیں۔

صحافی  ڈیرک مئیرز کے مطابق حملہ آور بھاری اسلحے سے لیس سفید فام تھا۔

پولیس اور ایف بی آئی نے جائے وقوعہ پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں