"سو سالہ سمجھوتے" کا اعلان کب کیا جائے، فیصلہ رواں مہینے کے آخر میں متوقع

اسرائیل۔فلسطین مسئلے کے حل کے لئے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تیار کردہ "سو سالہ  سمجھوتے" کے اعلان کے وقت کا فیصلہ رواں مہینے کے آخر میں کیا جائے گا

1245977
"سو سالہ سمجھوتے" کا اعلان کب کیا جائے، فیصلہ رواں مہینے کے آخر میں متوقع

اسرائیل۔فلسطین مسئلے کے حل کے لئے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تیار کردہ "سو سالہ  سمجھوتے" کے اعلان کے وقت کا فیصلہ رواں مہینے کے آخر میں کیا جائے گا۔

اسرائیل کے' چینل 13 'ٹیلی ویژن چینل کی اسرائیلی اور امریکی حکام کے حوالے سے نشر کردہ خبر کے مطابق اس بات کا فیصلہ رواں مہینے کے آخر میں کیا جائے گا کہ ٹرمپ کے مذکورہ پلان کا اعلان  اسرائیل میں 17 ستمبر کومتوقع  انتخابات سے پہلے کیا جائے یا بعد میں۔

نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے چینل کے لئے جاری کردہ بیان میں ایک امریکی شخصیت نے کہا ہے کہ سو سالہ سمجھوتے  سے متعلق سیاسی سربراہی اجلاس  کے انعقاد  کے موضوع پر حالِ حاضر میں کوئی پلان موضوعِ بحث نہیں ہے۔

امریکی شخصیت کے مطابق صدر ٹرمپ کے داماد  اور مشیر اعلیٰ جیرڈ کشنر اسرائیل کے دورے پر ہیں جہاں وہ وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو سے ملاقات کریں گے ۔

اسرائیل میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد وہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی  اور مراکش کے  شاہ محمد ششم  کے ساتھ ملاقات کریں  گے ۔

بعد ازاں وہ اپنے وفد کے ہمراہ امریکہ واپس لوٹ آئیں گے۔

امریکی شخصیت کے مطابق اس دوران وائٹ ہاوس میں حکام کے ساتھ مذاکرات کے بعد مذکورہ پلان کے اعلان کے وقت کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کشنر نے اپنے اردن، اسرائیل، مصر، سعودی عرب اور مراکش  پر مشتمل دورے کے دوران کل اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے ساتھ ملاقات کی تھی۔



متعللقہ خبریں