سیاہ فام رکن کانگریس کی تضحیک،ٹرمپ پھر تنقید کی زد میں

کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے ڈونلڈ ٹرمپ پر انسانی حقوق اور اقتصادی انصاف کے چیمپئن اوربالٹی مور کے ہر دلعزیز رہنما علیجہ کمنگز پر نسل پرست حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے غلط قرار دیا

1243876
سیاہ فام رکن کانگریس کی تضحیک،ٹرمپ پھر تنقید کی زد میں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افریقی نژاد قانون ساز کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہو ئے ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کو سڑی ہوئی گندگی کہنے پر نسل پرستی کے نئے الزامات اور تنقید کی زد میں آگئے۔

خبر کے مطابق، امریکی صدر نے گزشتہ روز میری لینڈ  میں امریکی ترجمان اور کانگریس کے اقلیتی رکن علیجہ کمنگز کو نشانہ بنایا تھا جن کا شمار ٹرمپ کے ناقدین میں ہوتا ہے۔

کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے ڈونلڈ ٹرمپ پر انسانی حقوق اور اقتصادی انصاف کے چیمپئن اور  بالٹی مور کے ہر دلعزیز رہنما پر نسل پرست حملے کا الزام عائد کیا۔

نینسی پیلوسی جو بالٹی مور میں پیدا ہوئیں تھیں   انہوں نے کہا کہ ہم سب اُن کے خلاف تمام نسل پرست حملوں کو مسترد کرتے ہیں۔

سابق نائب صدر جو بائیڈن نے بھی  اپنے  ٹویٹ میں کہا کہ علیجہ کمنگز اور بالٹی مور کے عوام پر اس طرح حملہ کرنا انتہائی غلط ہے۔

 یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ  ہفتے  کے دن  یکے بعد دیگرے کئی ٹوئٹس کیں اور ایوان نمائندگان کمیٹی کے چیئرمین علیجہ  کمنگس اور جس  ضلع کی وہ نمائندگی کرتے ہیں وہاں صفائی ستھرائی کی ابتر صورت حال پر شدید تنقید کی۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں