برکینا فاسو: دہشت گردوں کا حملہ 15 افراد ہلاک

برکینا فاسو کے شمالی علاقے پیسیلا میں ایک گاوں پر مسلح حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے

1243699
برکینا فاسو: دہشت گردوں کا حملہ 15 افراد ہلاک

برکینا فاسو کے شمالی علاقے پیسیلا میں ایک گاوں پر مسلح حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق تقریباً 20 افراد پر مشتمل مسلح افراد کے گروپ نے پیسیلا کے گاوں دِبلو پر حملہ کر دیا ۔

حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں علاوہ ازیں حملہ آوروں نے گاوں کی دکانوں اور گاڑیوں کو بھی نذرِ اتش کر دیا ہے ۔

مقامی آبادی سے کثیر تعداد میں رہائشی، قریبی رہائشی علاقوں کی طرف فرار ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ برکینا فاسو میں دہشت گرد تنظیموں کے حملوں میں حالیہ 4 سالوں میں کم ا ز کم  500  افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے ملک کے شمالی، ساحلی ، مغربی اور وسطی حصوں میں یکم جنوری 2019 کو ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا تھا۔

یہ ہنگامی حالات 13 صوبوں پر مشتمل ملک کے 7 صوبوں میں نافذ العمل ہیں۔



متعللقہ خبریں