فرانس کے امریکی فرموں پر ٹیکس پر امریکی صدر کا کرارا جواب

ٹرمپ نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں   فرانس کے اس نئے عمل درآمد پر کڑی نکتہ چینی  کی اور صدر ِ فرانس امینول کو ہدف بنایا

1243403
فرانس کے امریکی فرموں پر ٹیکس پر امریکی صدر کا کرارا جواب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ   نے فرانس کی جانب سے  امریکی فرموں کے بھی شامل ہونے والی عظیم ٹیکنالوجی فرموں کے خلاف ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کے بعد  فرانسیسی صدر ماکرون  کے خلاف   اپنے رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ"اس احمقانہ حرکت کا قلیل مدت کے اندر جواب دیا جائیگا۔"

ٹرمپ نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں   فرانس کے اس نئے عمل درآمد پر کڑی نکتہ چینی  کی اور صدر ِ فرانس امینول کو ہدف بنایا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ "فرانس نے امریکی ٹیکنالوجی فرموں پرنئے ٹیکس عائد کیے ہیں۔اگر کسی نے ان پر ٹیکس عائد کرنا ہے تو اس کا مجاز امریکہ ہے۔ ہم ماکرون کی اس احمقانہ حرکت کاعنقریب جواب دیں گے۔ میں ہمیشہ سے کہتا چلا آیا ہوں کہ امریکی شراب فرانسیسی شراب سے  کہیں زیادہ معیاری ہوتی ہے۔"

خیال رہے کہ فرانسیسی پارلیمنٹ نے گوگل، ایپل، آمازون کی طرح کی بڑی انٹر نیٹ فرموں  کی اس ملک میں حاصل کردہ آمدنی پر ٹیکس عائد  کیے جانے پر مبنی بل کی 11 جولائی کو منظوری دے دی تھی۔

جس کی رو سے ان فرموں سے تین فیصد ٹیکس وصول کیا جائیگا۔

جس سے فرانس امسال 400 ملین یورو جبکہ آئندہ برس 650 ملین یورو کی آمدنی حاصل کرنے کی توقع رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں