جنرل حفتر طرابلس پر فتح کا پرچم لہرانے کا خواب بھول جائیں:قومی حکومت

لیبیا کی قومی مفاہمتی حکومت  نے مشرقی حصے میں موجود ملیشیا٫ کے لیڈر جنرل خلیفہ حفتر کے  طرابلس کی عنقریب  تسخیر کے بیان کے جواب میں  کہا کہ   اس بیان   کا  مقصد اپنے جنگجووں کو  جوش اور حوصلہ دلانا ہے

1242079
جنرل حفتر طرابلس پر فتح کا پرچم لہرانے کا خواب بھول جائیں:قومی حکومت

 لیبیا کی قومی مفاہمتی حکومت   نے مشرقی حصے  میں   موجود ملیشیا٫ کے لیڈر جنرل خلیفہ حفتر   کے  طرابلس کی عنقریب  تسخیر کے بیان کے جواب میں  کہا کہ   اس بیان   کا  مقصد اپنے جنگجووں کو  جوش اور حوصلہ دلانا ہے ۔

فوجی آپریشن برکان الغضب   کے ترجمان  مصطفی الماجی    نے اناطولیہ ایجنسی   کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ  جنرل حفتر بارہا ناکامیوں کے بعد اس قسم کا بیان   دے رہے ہیں  جو کہ   صرف  اپنے جنگجووں   کی حوصلہ افزائی کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری فوج  حفتر ملیشیا کے ہر ممکنہ حملوں کے خلاف تیار ہے ۔

یاد رہےکہ خلیفہ حفتر کا کہنا  تھا  کہ ہم عنقریب دارالحکومت طرابلس کے قلب میں فتح کا جھنڈا گاڑیں گے۔ طرابلس امن کا شہر بن جائے گا اور لیبیا کے تمام شہریوں کے لیے دارالحکومت کی حیثیت سے اس کا کردار دوبارہ فعال ہو جائے گا۔

لیبیا کی فوج 3 ماہ سے زائد عرصے سے دارالحکومت طرابلس کو مسلح ملیشیاؤں اور دہشت گرد جماعتوں سے آزاد کرانے کے  لیے  عسکری کارروائیوں میں مصروف ہے۔

 



متعللقہ خبریں