لیبیا: سرکاری فوج کے جنرل حفتر کے اڈوں پر حملے،متعدد گاڑیاں تباہ

حفتر ملیشیا کے خلاف جاری آپریشن "برکان الغضب" کے ترجمان  مصطفی الماجی  نے بتایا  کہ حملے  وادی السبیعہ  اور پرانے ہوائی اڈے کے قریب کی گئی جن میں  متعدد فوجی گاڑیاں تباہ کر دی گئی ہیں

1239703
لیبیا: سرکاری فوج کے جنرل حفتر کے اڈوں پر حملے،متعدد گاڑیاں تباہ

 لیبیا  میں قومی مفاہمتی حکومت کی وفادار فضائیہ  نے ریٹائرڈ جنرل خلیفہ حفتر  کی  حامی ملیشیا  کے جنوبی طرابلس میں موجود اڈوں پر بمباری کی ہے ۔

 حفتر ملیشیا کے خلاف جاری آپریشن "برکان الغضب" کے ترجمان  مصطفی الماجی  نے بتایا  کہ حملے  وادی السبیعہ  اور پرانے ہوائی اڈے کے قریب کی گئی    جن میں  متعدد فوجی گاڑیاں تباہ کر دی گئی ہیں ۔

 ماجی نے بتایا کہ  سرکاری فضائیہ کے جنگی طیارے   اور دیگر ضروری آلات جدید تکنیکی  نظام  سے لیس ہیں جن کی مدد  سے   حفتر ملیشیا   کی دور دراز کے علاقوں میں  تعینات جنگجووں کو بآسانی نشانہ بنایا جا  سکتا ہے۔

 یاد رہے کہ 4 اپریل  سے مشرقی لیبیا میں مسلح ملیشیا کے لیڈر جنرل حفتر نے طرابلس پر قبضے کےلیے  جنگ چھیڑ رکھی ہے  جسے  روکنےکےلیے   عالمی  حمایت یافتہ قومی مفاہمتی  حکومت  کی وفادار فوج بر سر پیکار ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں