آسٹریلیا اور انڈونیشیا میں زلزلے

مغربی آسٹریلیا کے ساحلی قصبے بروم  کے کھلے سمندر میں6.6 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

1235491
آسٹریلیا اور انڈونیشیا میں زلزلے

مغربی آسٹریلیا کے ساحلی قصبے بروم  کے کھلے سمندر میں6.6 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

امریکہ کے زولوجک ریسرچ سینٹر  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق زلزلے کا مرکز بروم  سے 203 کلو میٹر کے فاصلے پرتھا اورزلزلے کی زیر زمین گہرائی 33 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے میں کوئی   جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

اس کے بعد آسٹریلیا کے شمال میں واقع ملک انڈونیشیا کے ملوکا جزائر میں بھی زلزلہ آیا۔

ملوکا جزائر کے شہر ٹیرانٹے میں آنے والے اس زلزلے کی شدت 7.3  ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔


ٹیگز: #زلزلے

متعللقہ خبریں