ایران کے ساتھ مذاکرات کےلیے تیار ہیں مگر اسے کمزوری نہ سمجھا جائے: پینس

امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہے اور وہ اس کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا

1232419
ایران کے ساتھ مذاکرات کےلیے تیار ہیں مگر اسے کمزوری نہ سمجھا جائے: پینس

امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہے اور وہ اس کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا۔

 پینس نے کہا  کہ  البتہ  ٹرمپ  انتظامیہ امریکی مفادات اور زندگیوں کے تحفظ کے لیے کمربستہ ہے۔

انھوں نے اسرائیل گروپ کی طرف سے  مسیحی اتحاد  کانفرنس  سے تقریر میں کہا کہ ایران کو امریکہ کے ضبط وتحمل کا امتحان نہیں لینا   چاہیے اور اس ضمن میں کسی مغالطے میں بھِ نہ رہے تو بہتر ہوگا۔

پینس نے واضح کیا کہ  امریکہ  ایران کے ساتھ کوئی جنگ نہیں چاہتا ہے  ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن  باور رہے کہ امریکہ  اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

 



متعللقہ خبریں