امریکہ نے ایٹمی ادارے سے ایران کے معاملے پر ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے

ایران کے جوہری معاہدے  پر پوری طرح کار بند ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے ایجنسی کو حقائق کو ہم سب کے سامنے پیش کرنا چاہیے

1231319
امریکہ نے ایٹمی ادارے سے ایران کے معاملے پر ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے

متحدہ امریکہ  نے عالمی ایٹمی توانائی ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایران کی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے رپورٹ پر بحث کے لیے ایک خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔

امریکہ  کے اقوام متحدہ   کے ماتحت ویانا مشن  کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں اطلاع دی گئی ہے کہ امریکی سفیر جیکی وولکوٹ نے  عالمی ایٹمی توانائی  ادارے کی جانب سے تیار کردہ ایران  رپورٹ پر ایک اجلاس منعقد کرانے کی اپیل کی ہے۔

اعلان میں کہا گیا  ہے کہ امریکہ، ایٹمی ادارے  اور اس کی ایران کے حوالے سے کوششوں کی حمایت  کرتا ہے۔ ایران کے جوہری معاہدے  پر پوری طرح کار بند ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے ایجنسی کو حقائق کو ہم سب کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔

اعلان میں اس طرف اشارہ بھی کیا گیا ہے کہ ایٹمی ادارے کے بورڈ آف  گورنرز کااس حوالے سے اپنے اختیارات کا بھر پور استعمال اہمیت رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں