اقوام متحدہ، ایران جوہری معاہدے کی حدود کو پار کرنے سے گریز کرے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ نے یومیہ پریس بریفنگ میں  ایران کے افروز  شدہ یورینیم کی معینہ حد کو پار  کرنے کے حوالے سے اہم اعلانات کیے

1228510
اقوام متحدہ، ایران جوہری معاہدے کی حدود کو پار کرنے سے گریز کرے

اقوام متحدہ   نے ایران کو جوہری معاہدے پر کاربند رہنے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ نے یومیہ پریس بریفنگ میں  ایران کے افروز  شدہ یورینیم کی معینہ حد کو پار  کرنے کے حوالے سے اہم اعلانات کیے۔

ایرانی فیصلے کے باعثِ تشویش ہونے کا ذکر کرتے ہوئے دوجارچ نے کہا کہ "اسلامی جمہوریہ ایران کا یہ فیصلہ معاہدے کے تحفظ میں مدد گار ثابت نہیں ہو گا اور ایرانی عوام  کو معاہدے  کی رو سے ٹھوس اقتصادی مفادات سے محروم  کر دے گا۔"

یاد رہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ محمد جواد ظریف  نےاپنےبیان میں کہا تھا کہ ایران نے جوہری معاہدے کی حد بندی 300 کلو گرام سے زائد مقدار میں افروز شدہ یورینیم  کا ذخیرہ کر لیا ہے۔



متعللقہ خبریں