میں بھی چاہتا ہوں کہ ہماری فوج افغانستان چھوڑ دے مگر خطرہ باقی ہے:ٹرمپ

ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کا مسئلہ ماضی میں بھی ہمیں در پیش  رہا ہے،میری بھی یہی خواہش ہے اور چاہتا ہوں کہ وہاں اس سے پیشترایک مستعد خفیہ  ٹیم کو متعین کروں

1228587
میں بھی چاہتا ہوں کہ ہماری فوج افغانستان چھوڑ دے مگر خطرہ باقی ہے:ٹرمپ

 امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے  کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا  کا مسئلہ خدشات کا شکار ہے ۔

امریکی فوکس نیوز سے گفتگو کرتےہوئے  ٹرمپ نے  بتایا کہ اس موضوع پر ہمیں کافی مسائل کا سامنا ہے ،امریکی فوجیوں کے انخلا کا مسئلہ ماضی میں بھی ہمیں در پیش  رہا ہے    ،میری بھی یہی خواہش ہے اور   چاہتا ہوں کہ وہاں اس سے پیشتر   ایک      مستعد خفیہ  ٹیم     کو متعین کروں ۔

 ٹرمپ کا کہنا تھا کہ افغانستان دہشتگردوں   کےلیے ایک تجربہ گاہ  کی حیثیت رکھتا ہے جہاں وہ باآسانی  چھپ سکتے ہیں اور اگر ہم نے بغیر کسی تیاری کے  وہاں سے اپنی فوج نکالی تو مجھے ڈر ہے کہ یہ دہشتگرد  زیادہ  منظم اور مضبوط   ہو کر امریکہ پر حملوں   کی منصوبہ بندی کریں گے۔

 واضح رہے کہ  اس وقت بھی  طالبان موجودہ صدر اشرف غنی  کی حکومت کےلیے  خطرہ بنتے ہوئے ملک کے بیشتر علاقوں پر اپنا قبضہ کیے ہوئے ہیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں