ہانگ کانگ میں متنازع بل کےخلاف عوام کا احتجاج جاری

بِل کے خلاف ہزاروں مظاہرین نے ہانگ کانگ کی حکومت کے مرکزی دفاتر اور اسمبلی کی عمارت کے باہر دھرنا دے رکھا ہے جس کے باعث دفاتر تک جانے والے راستے بند ہیں

1226199
ہانگ کانگ میں متنازع بل کےخلاف عوام کا احتجاج جاری

ہانگ کانگ میں متنازع بل کےخلاف عوام کا احتجاج جاری ہے۔

گرفتاریوں اور تفتیش سےمتعلق متنازع بل پر ہانگ کانگ میں ہزاروں افراد اب بھی سڑکوں پرہیں۔

بِل کے خلاف ہزاروں مظاہرین نے ہانگ کانگ کی حکومت کے مرکزی دفاتر اور اسمبلی کی عمارت کے باہر دھرنا دے رکھا ہے جس کے باعث دفاتر تک جانے والے راستے بند ہیں۔

خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق ہانگ کانگ کے مرکزی علاقے وان چائی میں موجود مظاہرین کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہوں نے احتجاج میں شرکت کے لیے اپنے تعلیمی اداروں اور دفاتر سے چھٹی کی ہے۔

وان چائی ہانگ کانگ کا مرکزی کاروباری علاقہ بھی ہے جہاں گزشتہ تین روز سے جاری احتجاج کے باعث کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

مجوزہ بِل کے خلاف ہانگ کانگ کی کاروباری برادری اور تاجروں نے بھی ہڑتال کی دھمکی دی ہے جب کہ طلبہ، اساتذہ، بس ڈرائیورز، سماجی کارکنوں اور دیگر پیشہ وارانہ تنظیموں نے بھی بِل کے خلاف احتجاج جاری رکھنے اور ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روز مظاہرین نے پولیس ہیڈکوارٹرز کا گھیراؤکیاتاہم پولیس نےچندگھنٹےبعد مظاہرین کودور دھکیل دیا۔

مقامی میڈیا کےمطابق مظاہرین نےمطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کااعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں